تعصب سے بالاتر سائنسی، فنی اور سماجی حقائق جو فکری جمود کو توڑیں اور شعور کو جلا بخشیں

آؤ کچھ سیکھیں

test

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 24 مئی، 2024

ٹھنڈے پانی سے بھرے گلاس یا شاپر میں لپٹی برف کے گرد پانی کے قطرے کہاں سے نمودار ہوتے ہیں؟

عملِ تکثیف


کھلے منہ والے برتن میں تھوڑا سا پانی لے کر دھوپ میں رکھیں، کچھ وقت بعد وہ غائب ہوجاتا ہے ایسا کیوں...!


پتے پر عمل تکثیف جو شبنم کا باعث ہے
Image by pixabay under License



دراصل بین سالمتی intermolecular قوتوں کا بندھن  پانی کو مائع حالت میں رہنے پر مجبور کرتا ہے لیکن جب اسے دھوپ میں رکھا جائے تو مالیکیولز شمسی تمازت سے حرکی توانائی حاصل کرکے اپنی ارتعاش بڑھا لیتے ہیں۔ بڑھتی ارتعاش سے قوتوں کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں اور مالیکیولز آبی بخارات کی صورت فضاء میں اڑن چھُو ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح تالاب، ندی، نالوں، جوہڑوں اور دریاؤں سمیت سمندر وغیرہ سے آبی بخارات نمی کی صورت ہوا میں معلق ہوتے رہتے ہیں۔


جب آپ شاپر میں برف ڈالتے ہیں تو برف کا پانی شاپر سے لیک نہیں ہوتا بلکہ ہوا میں موجود یہی نمی شاپر کی دیواروں پر بسیرا ڈال رہی ہوتی ہے۔ شاپر کی ٹھنڈی دیواروں سے ٹکراتے آبی بخارات اپنی حرکی توانائی کھو رہے ہوتے ہیں۔ دیوار پر ایک سالمہ چپکتا ہے، پھر اس کے اوپر دوسرا یوں یہ شبنم کے قطروں کی صورت شاپر کے گرد جمع ہونے لگتے ہیں۔ یہ عمل عملِ تکثیف کہلاتا ہے۔ جمع ہوتے قطروں کا وزن بڑھنے لگتا ہے چنانچہ یہ کشش ثقل کے زیر سایہ زمین پر آ گرتے ہیں

                               اسد صابر

                                                     ختم شُد

کوئی تبصرے نہیں:

Post Top Ad

Your Ad Spot

۔۔۔۔